سری لنکن بلے باز کوسل مینڈس نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی

منگل 28 مارچ 2017 18:36

سری لنکن بلے باز کوسل مینڈس نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی
دمبولا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) سری لنکن ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز کوسل مینڈس نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے، مینڈس نے 2016ء میں آئرلینڈ کے خلاف میچ سے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ ابتدائی 23 میچز میں سنچری بنانے میں ناکام رہے تھے لیکن منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے کیریئر کی پہلی ون ڈے سنچری بنانے کا اعزاز پا لیا۔ مینڈس 102 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 18:36:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :