آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ،پاکستان ایک درجہ تنزلی کیساتھ چھٹے نمبر پر آگیا

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے، پاکستان کے اظہر علی چھٹے، یونس خان ساتویں نمبر پر موجود بولنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں جبکہ بھارت کے رویندرا جدیجا پہلے نمبر پر براجمان

منگل 28 مارچ 2017 18:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکگ جاری کر دی ، جس کے مطابق پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ6ویں نمبر پر آ گئی ہے۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے اور پاکستان کے اظہر علی چھٹے، یونس خان ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔بولنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں جبکہ بھارت کے رویندرا جدیجا پہلے اور روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آل را ئونڈرز میں شکیب الحسن نمبر ون ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئی ہے جب کہ بھارت بدستور سرفہرست ہے، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی چھٹے اور یونس خان ساتویں نمبر ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ ٹاپ پر موجود ہیں، بھارت کے چتشیور پوجارا دوسرے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ یاسر شاہ 16 ویں جبکہ وہاب ریاض 19 ویں نمبر پر ہیں۔ بھارت کے رویندرا جدیجا پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے جبکہ سری لنکا کے ہیراتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آل را ئونڈرز میں شکیب الحسن نمبر ون ہیں جبکہ ایشون اور جدیجا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے محمد حفیظ 14 ویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 18:30:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :