آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز فٹ بال ٹورنامنٹ ،اعظم اسپورٹس اور ملیر یونین کی فتوحات

منگل 28 مارچ 2017 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس فٹ بال کلب نے مد مقابل بسم اللہ اسپورٹس کو 2-1سے شکست دیدی ،فاتح کلب کے حسان اور سلیم نے گول اسکور کئے ،دوسرے میچ میں دلبود محمڈن نے سخت مقابلے کے بعد سہون شاہ کلب کو 1-0سے زیر کردیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی حافظ محمد اعجاز کے نواسے محمد مرسلین سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر امیر محمد خان ،سرپرست ٹورنامنٹ ضمیر السلام ،کوارڈینٹر ایم اے خالد ،انٹر نیشنل فٹ بالر نسیم اختر کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ملیر یونین نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم نیشنل فائٹر کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے علی نے 2اور شاہ زیب نے ایک گول اسکور کئے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب اور محمد ابراہیم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد نصیر تھے ۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 18:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :