اسلام آباد میئر فٹ بال کپ ،ترامڑی کلب اوریوتھ پاور کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

منگل 28 مارچ 2017 21:00

اسلام آباد میئر فٹ بال کپ ،ترامڑی کلب اوریوتھ پاور کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد میئر فٹ بال کپ میںترامڑی کلب اوریوتھ پاور کلب کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے ، ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میںترامڑی کلب نے فیڈرل کلب کو 4-1 گول سے ہرا دیا، ترامڑی کلب کی طرف سے کامران اور فیضان نے دو، دو گول جبکہ فیڈرل کلب کی طرف سے واحد گول شوکت نے کیا، آئی ٹن گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں یوتھ پاور کلب نے سوہان کلب کو 5-3 پنلٹی ککس سے ہرا دیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں دو، دو سے برابر رہیں،یوتھ پاور کلب کی طرف سے طیب اور علی نے جبکہ سوہان کلب شفیق اور علی رضا نے گول کئے، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، پنلٹی ککس پریوتھ پاور کلب نے تین اور سوہان کلب نے ایک گول کیا اوراسی طرح یوتھ پاور کلب نے تین کے مقابلے میں پانچ پنلٹی ککس سے ہرا دیا،آرگنائزنگ سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے کہا کہ ٹورنامنٹ41 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں الفیصل کلب،پی ٹی سی ایل یوتھ ،فیڈرل،ماڈل ٹائون ، کیپٹل یوتھ، یونائیٹڈ ، فرئنڈز، رمنا،ذیشان، ایجوکیشن، ملت، رائل پلیئرز، ترامڑی، یوتھ پاور، سوہان، غوری، گلگت بلتستان، ایلیٹ ،، بلتستان اور ینگ برادرز کلب، اکبر کلب ، پاک سپورٹنگ، مہران، القائم، روورز، اسلام آباداکیڈمی، اسلام آباد، جناح، راوی، گنگال، ایورگرین، سی ڈی اے، فالکن، قائداعظم، کرن، ہما، پونا، بولان، ینگسٹرز ، حیدری کلب اور کیپٹل کلب شامل ہیں، پہلا مرحلہ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ایک ماہ تک جاری رہے گا ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے لئے ایک لاکھ، دوسری پوزیشن کے لئے ایک پچاس ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کے لئے پچیس ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 21:00:17