فاطمہ جناح نیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کا دوسرا روز، راولپنڈی کے خلاف میچ میں بہاولپور کی پوری ٹیم صرف 18 رنز پر ڈھیر ہوگئی

منگل 28 مارچ 2017 22:54

فاطمہ جناح نیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کا دوسرا روز، راولپنڈی کے خلاف میچ میں بہاولپور کی پوری ٹیم صرف 18 رنز پر ڈھیر ہوگئی
لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) فاطمہ جناح نیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کا دوسرا روز، راولپنڈی کے خلاف میچ میں بہاولپور کی پوری ٹیم صرف 18 رنز پر ڈھیر ہوگئی، لاہور جمخانہ گرائونڈ میں راولپنڈی کی ٹیم نے 247 رنز بنائے، بدرالنساء 96 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، جواب میں بہاولپور کی پوری ٹیم صرف 18 رنز پر پویلین لوٹ گئی، سعدیہ اور نائلہ نے چار چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،پی سی بی نے قومی ٹیم کی سابق کپتان اور پنجاب یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی کو ویمن ونگ کی جنرل مینجر مقرر کر رکھا ہے جو یونیورسٹی کے علاوہ بورڈ سے بھی ماہانہ لاکھوں روپے وصول کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود نہ تو قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتر ی آئی اور نہ ہی ڈومیسٹک سطح پر کھیل کا معیار بہتر ہورہا ہے، ایک دہائی سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی ویمن کرکٹ محض لاہور اور کراچی تک ہی محدود ہے، کنٹری کلب مریدکے میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں کراچی نے 371 رنز بنائے، منیبہ علی نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم 78 رنز پر ہمت ہار گئی، دیگر میچز میں اسلام آباد نے فیصل آباد ملتان نے حیدر آباد اور لاہور نے پشاور کو شکست دی۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 22:54:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :