بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر تسکین احمد کی سری لنکا کیخلاف ہیٹرک

ایک روزہ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پانچویں بنگلہ دیشی بائولر بن گئے

منگل 28 مارچ 2017 23:27

بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر تسکین احمد کی سری لنکا کیخلاف ہیٹرک
دمبولا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے فاسٹ بائولر تسکین احمد نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ہیٹرک کر ڈالی، تسکین ایک روزہ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پانچویں بنگلہ دیشی بائولر بن گئے ہیں، تسکین نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں آخری اوور میں آخری تین گیندوں پر مسلسل 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل شہادت حسین، عبدالرزاق، روبیل حسین اور تیج الاسلام بھی بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ہیٹرک کرنے کا اعزاز پا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی ہیٹرک کرنے کا عالمی اعزاز پاکستان کے جلال الدین کو حاصل ہے جنہوں نے 1982ئ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار ہیٹرک کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ ۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 23:27:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :