جوبلی انشورنس پہلی ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ، محمد یوسف، عمران شہزاد، نسیم پراچہ، شاہ خان، مختارخان، محمدندیم، خرم آغا اور شہزاد بٹ کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

منگل 28 مارچ 2017 23:42

جوبلی انشورنس پہلی ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ، محمد یوسف، عمران شہزاد، نسیم پراچہ، شاہ خان، مختارخان، محمدندیم، خرم آغا اور شہزاد بٹ کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) جوبلی انشورنس پہلی ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ میں محمد یوسف، عمران شہزاد، نسیم پراچہ، شاہ خان، مختار خان، محمدندیم، خرم آغا اور شہزاد بٹ کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹرفائنلز اور سیمی فائنلز (آج) بدھ کو کھیلے جائیں گے، کوارٹرفائنلز بیسٹ آف سیون اور سیمی فائنلز بیسٹ آف نائن فریمز پر مشتمل ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے ایونٹ کے پری کوارٹرفائنلز میں محمدیوسف نے نوین پروانی کو 4-1، نسیم پراچہ نے محمود خان کو 4-1، شہزاد بٹ نے نعمان اعوان کو 4-0، عمران شہزاد نے سید مجتاہد علی شاہ کو 4-2، محمدندیم نے عاطف مغل کو 4-2، خرم ایچ آغا نے عامرسہیل کو 4-3، مختارخان نے اظہرخان کو 4-2 جبکہ شاہ خان نے وحید احمد کو 4-0 فریمز سے شکست دی۔ کوارٹرفائنلز میں محمدیوسف کا مقابلہ نسیم پراچہ، عمران شہزاد کا مقابلہ شہزاد بٹ، خرم آغا کا مقابلہ محمدندیم جبکہ شاہ خان کا مقابلہ مختار خان سے ہو گا۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 23:42:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :