ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان چار ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (آج) کھیلا جائیگا

پاکستان کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل

بدھ 29 مارچ 2017 09:40

ٹرینیڈاڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ یکم اپریل کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 2 اپریل کو اسی مقام پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 7 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 9 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو جمیکا میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے بارباڈوس میں شروع ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10مئی سے ڈومینیکا میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 29/03/2017 - 09:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :