نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا ہملٹن ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، تین میچوں کی سیریز 1-0 سے پروٹیز کے نام، میچ کا پانچواں روز بارش کی نظر ہوگیا، کین ولیمسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

بدھ 29 مارچ 2017 10:20

ہملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا ہملٹن ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا، تین میچوں کی سیریز 1-0 سے پروٹیز کے نام، میچ کا پانچواں روز بارش کی نظر ہوگیا، شدید بارش کے باعث پانچویں روز کھیل ممکن نہ ہوسکا، کین ولیمسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، اس سے قبل تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بھی ہار جیت کے فیصلے کے ہی ختم ہوگیا تھا، دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا اور آخری میچ بھی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا اور یوں سیریز پروٹیز نے 1-0 سے اپنے نام کرلی۔
وقت اشاعت : 29/03/2017 - 10:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :