ویرات کوہلی کی فٹنس مسائل کے باعث آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک

بدھ 29 مارچ 2017 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ آئی پی ایل کا آغاز 5 اپریل سے ہو گا۔ کوہلی ایونٹ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت کریں گے اور بنگلور کی ٹیم دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

کوہلی کینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی وجہ سے آخری ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت نہیں کر سکے، انجری کے باعث ان کی آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت بھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ کوہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ سو فیصد فٹ ہونے کے بعد دوبارہ کرکٹ میدانوں میں واپسی کریں گے، مکمل فٹنس کیلئے اگر مجھے آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں آرام کرنا پڑا تو کروں گا۔
وقت اشاعت : 29/03/2017 - 10:20:09