اینڈی مرے فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ فرانس کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ کوارٹرفائنل سے دستبردار

برطانیہ اور فرانس کے درمیان ٹائی 7 سے 9 اپریل تک کھیلی جائے گی

بدھ 29 مارچ 2017 13:36

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ فرانس کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ کوارٹرفائنل سے دستبردار ہو گئے۔ برطانیہ اور فرانس کے درمیان ٹائی 7 سے 9 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

مرے کہنی کی انجری میں مبتلا ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اسی انجری کے باعث مرے نے میامی اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ برطانوی ٹیم کے قائد لیون سمتھ نے مرے کی عدم دستیابی کو ٹیم کیلئے بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ ٹیم فرانس کے خلاف ٹائی میں ان کی کمی شدت سے محسوس کرے گی۔
وقت اشاعت : 29/03/2017 - 13:36:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :