ہماری عوام پاکستانی کھلاڑیوں کو پسند ، مس کرتی ہے:بھارتی صحافی

بدھ 29 مارچ 2017 13:02

ہماری عوام پاکستانی کھلاڑیوں کو پسند ، مس کرتی ہے:بھارتی صحافی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2017ئ)بھارتی صحافی رشب شرما کا کہنا ہے کہ ہماری عوام پاکستانی کھلاڑیوں کوپسند اور مس کرتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی رشب شرما نے کہا کہ ہمارے عوام پاک بھارت کرکٹ سیریز کی حامی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ ہو، بھارتی عوام پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت پسند کرتی ہے اور پاکستان سپر لیگ کو بھی ہماری عوام نے بہت مس کیا ہے۔

(جاری ہے)

رشب شرما کا مزید کہنا تھا کہ امید پر دنیا قائم ہے ، ہوسکتا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز دوبارہ ہو اور ایسا ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پرکرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے اپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/03/2017 - 13:02:30