شہریار خان نے بی سی سی آئی کا سیریز کیلئے اقدام آئی سی سی کے خوف سے تعبیر کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی حکومت سے درخواست کا علم نہیں نہ ہی ہم سے سیریز کیلئے رابطہ کیا گیا ہے ، شہریار خان

بدھ 29 مارچ 2017 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے بھارتیکرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے اپنی حکومت کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے درخواست سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے اقدام کو آئی سی سی کے خوف سے تعبیر کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا کہ بی سی سی آئی نے سیریز کے حوالے سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

شہریار خان نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے آنے والی خبروں سے معلوم ہوا ہے، شاید آئی سی سی کی کارروائی کے خوف سے بی سی سی آئی نے پاکستان سے سیریز کھیلنے کی تیاری کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ویمنز سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی نے کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان کے پوائنٹس کاٹ دیے تھے۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی وزارت داخلہ کو 2014 میں فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی) کے تحت کیے گئے معاہدے کو پورے کرنے کے لیے اجازت مانگی ہے۔

بی سی سی اس دفعہ دبئی میں سیریز کھیلنے کو تیار ہے جہاں پاکستان اپنی ہوم سیریز کی میزبانی کرتا ہے۔یاد رہے کہ معاہدے کے مطابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو 2014 میں سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر سیریز ختم کردی گئی تھی جس کے بعد پاکستانی ٹیم بھی ہندوستان نہیں گئی تھی۔پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر بی سی سی آئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہندوستان نے ایم او یو پر دستخط کیے لیکن سیریز نہیں کھیلی جس کا نقصان پورا کیا جائے اور بورڈ آف گورنرز نے اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کی منظوری دے دی ہی'۔پاکستان نے 2015 میں آئی سی سی کی بگ تھری کی مشروط حمایت کی تھی جس کے بدلے بی سی سی آئی نے سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔دوسری جانب آئی سی سی نے حال ہی میں بگ تھری ختم کرنے کی منظوری دی ہے جس کا باقاعدہ فیصلہ اپریل میں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/03/2017 - 16:13:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :