پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان بھر میں جاری

بدھ 29 مارچ 2017 18:56

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان بھر میں جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان بھر میں جاری ہے۔ پاکستان رگبی یونین کے رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ کے مطابق مارچ کے مہینے میں بھی جنوبی پنجاب، اسلام آباد، کراچی، لاہور ، پشاور تمام بڑے شہروں میں گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت ہزاروں کی تعداد میں سکولوں کے طلبہ و طالبات کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے متعلق بتایا ہے۔

معظم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان رگبی یونین نے ایشیا ون پراجیکٹ کے تحت اس سال 50 ہزار سے زائد بچوں کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام میں شامل کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ پاکستان رگبی یونین کا شمار 2016ء میں بھی ٹاپ ٹین رگبی یونین میں ہوا تھا جب پاکستان رگبی یونین نے گیٹ ان ٹو رگبی پراجیکٹ کا ٹارگٹ حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد کے مطابق اس سال نہ صرف مختلف سکولو ں میں گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام شروع ہوا ہے بلکہ اب اس کے مختلف شہروں میں فیسٹول بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ انوالومنٹ رگبی کے لیے بہت بہتر ہے۔ جنوبی پنجاب میں مختلف ایج گروپ کی کئی ٹیمیں بوائز اور گرلز کی تیار ہو چکی ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ پاکستان رگبی یونین گراس روٹ لیول پر بہت اچھا کام کر رہی ہے۔
وقت اشاعت : 29/03/2017 - 18:56:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :