کرکٹ میں کرپشن پر پی سی بی زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کار بند ہے ،شہر یار خان، نجم سیٹھی

بدھ 29 مارچ 2017 20:23

کرکٹ میں کرپشن پر پی سی بی زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کار بند ہے ،شہر یار خان، نجم سیٹھی
لاہور۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ میں کرپشن پر پی سی بی زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کاربند ہے اور تمام کرکٹرز کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تمام کرکٹرز کو پی سی بی اینٹی کرپشن کو ڈ کے بارے میں مسلسل رہنمائی دی جاتی ہے ۔ پی سی بی اینٹی کرپشن کو ڈ کی خلاف ورزی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔خلاف ورزی کرنے والے کرکٹرز کو اپنے کیئے کی سزا بھگتنا ہوگی ۔
وقت اشاعت : 29/03/2017 - 20:23:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :