پاکستان کیساتھ سیریز میں بھارتی کرکٹ بورڈکو نہیں مودی سرکار کو مسئلہ ہے،شاہد آفریدی

حقیقی خوشی اس وقت ہوگی جب آئی سی سی ٹرافی جیت کر پاکستان آئے گی، پاک بھارت میچ دیکھنے انگلینڈ جائوں گا، چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کیلئے قومی کرکٹرز کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ،تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا،پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد سے لوگوں کو امن کا پیغام ملا ، وقت لگے گا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئیگی،میڈیا سے گفتگو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکی ایدھی ہوم میں تقریب رونمائی،آفریدی، یونس خان سمیت کئی نامور کرکٹر کی شرکت بوم بوم و دیگر کرکٹرز ایدھی ہوم کے بچوں میں گھل مل گئے، یادگار سیلفیاں بھی بنوائی

جمعرات 30 مارچ 2017 13:52

پاکستان کیساتھ سیریز میں بھارتی کرکٹ بورڈکو نہیں مودی سرکار کو مسئلہ ہے،شاہد آفریدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز میں بھارتی کرکٹ بورڈکو نہیں بلکہ مودی سرکار کو مسئلہ ہے۔حقیقی خوشی اس وقت ہوگی جب آئی سی سی ٹرافی جیت کر پاکستان آئے گی، پاک بھارت میچ دیکھنے انگلینڈ جائوں گا، چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے لیے قومی کرکٹرز کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ،تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا،پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد سے لوگوں کو امن کا پیغام ملا ہے، وقت لگے گا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئیگی۔

تفصیلات کے مطابق بوم بوم شاہد خان آفریدی چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ ایدھی ہوم میٹھادر پہنچے تو عبدالستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے ان کا استقبال کیااس موقع پر اسکول کے بچوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنائیں اور خوشی کا اظہار کیاشاہد آفریدی نے عبدالستار ایدھی (مرحوم) کی اہلیہ بلقیس ایدھی سے بھی ون آن ون ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی میں یونس خان سمیت کئی نامور کرکٹر نے بھی شرکت کی اس موقع پر ایدھی ہوم کے بچوں نے بوم بوم کو اپنے درمیان پاکر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ یادگار سیلفیاں بھی بنوائی۔

اس موقع پر بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹرافی کا پاکستان میں آنا خوش آئند ہے اور ایدھی ہوم سے ٹرافی کا ٹور شروع کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایدھی صاحب کتنے اچھے انسان تھے۔ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب پرآفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ دیکھنے ضرور جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیئے اور دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لئے بی سی سی آئی کو نہیں بھارتی حکومت کو مسئلہ ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے ،پاکستان اور بھارت کے میچ میں جس نے دبائو برداشت کیا وہی ٹیم کامیاب رہے گی، چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے لیے قومی کرکٹرز کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ،تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا۔آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن بین الاقوامی ٹیمیں ضرور پاکستان آئیں گی۔
وقت اشاعت : 30/03/2017 - 13:52:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :