وکٹوریہ نے شیفلڈ شیلڈ 2016/17 کا ٹائٹل جیت لیا

جمعرات 30 مارچ 2017 16:40

وکٹوریہ نے شیفلڈ شیلڈ 2016/17 کا ٹائٹل جیت لیا
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) وکٹوریہ نے شیفلڈ شیلڈ 2016/17 کا ٹائٹل جیت لیا، پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے پر جان ہالینڈ میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے، وکٹوریہ اور سائوتھ آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا فائنل ڈرا ہوا تاہم پہلی اننگز میں برتری کی وجہ سے وکٹوریہ کو فاتح قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میچ کے پانچویں اور آخری روز وکٹوریہ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 323 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ایرن فنچ 83 اور ڈینیئل کرسچن 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پہلی اننگز میں 200 رنز کی برتری کی بدولت وکٹوریہ نے سائوتھ آسٹریلیا کو جیت کیلئے 524 رنز کا مشکل ہدف دیا، سائوتھ آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے، تراوس ہیڈ نے 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فواد احمد نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پہلی اننگز میں برتری کی وجہ سے وکٹوریہ کو فاتح قرار دیا گیا، اس طرح وکٹوریہ ٹرافی کی حقدار ٹھہری۔

وقت اشاعت : 30/03/2017 - 16:40:18