عمران شہزاد نے پہلی قومی ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

عمران نے فیصلہ کن معرکے میں شاہ خان کو 6-4 فریمز سے شکست دی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:24

عمران شہزاد نے پہلی قومی ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) عمران شہزاد نے جوبلی انشورنس پہلی قومی ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، عمران نے فیصلہ کن معرکے میں شاہ خان کو دلچسپ مقابلے کے بعد بیسٹ آف الیون فریمز میں 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں عمران شہزاد اور شاہ خان کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے عمران کا ساتھ دیا اور انہوں نے شاہ خان کو ایک زبردست مقابلے کے بعد 6-4 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 30/03/2017 - 19:24:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :