ایلسٹرکک کی موجودگی میرے اور ٹیم کے کامیاب مستقبل کیلئے اہمیت کی حامل ہو گی ، جوروٹ

جمعرات 30 مارچ 2017 19:24

ایلسٹرکک کی موجودگی میرے اور ٹیم کے کامیاب مستقبل کیلئے اہمیت کی حامل ہو گی ، جوروٹ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان اور سٹار بلے باز جوروٹ نے کہا ہے کہ ایلسٹرکک کی موجودگی میرے اور ٹیم کے مستقبل میں کامیابیوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی۔ کک ریکارڈ 59 ٹیسٹ میچز میں انگلش ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد فروری میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے اور انگلینڈ نے ان کی جگہ جوروٹ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

(جاری ہے)

روٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ کک عظیم بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین قائد بھی ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی میری معاونت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کک نے دیانت داری سے فرائض کی انجام دہی کی اور ٹیم کو متحد کرنے کا سارا کریڈٹ بھی انہی کو جاتا ہے، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ایک مضبوط ٹیم کا قائد مقرر کیا گیا ہے، بطور قائد میری کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 30/03/2017 - 19:24:46