برمنگھم بیئرز نے سابق کیوی آل رائونڈر گرانٹ ایلیٹ سے کولپاک معاہدہ کر لیا

جمعرات 30 مارچ 2017 19:24

برمنگھم بیئرز نے سابق کیوی آل رائونڈر گرانٹ ایلیٹ سے کولپاک معاہدہ کر لیا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) انگلش کائونٹی کلب برمنگھم بیئرز نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے سابق کیوی آل رائونڈر گرانٹ ایلیٹ کی خدمات حاصل کر لیں، ایلیٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے برمنگھم کلب سے کولپاک معاہدہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بیئرز سپورٹس ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے اپنے بیان میں کہا کہ ایلیٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں خود کو میچ ونر کھلاڑی ثابت کیا ہے، ان کی خدمات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ ایلیٹ کو 5 ٹیسٹ، 83 ایک روزہ اور 16 ٹی ٹونٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 30/03/2017 - 19:24:48