پاکستان بھارت کی سیریز نہ ہونا محض سیاسی مسئلہ ہے،سرفراز بہترین کپتان ہیں قوم ان کی حوصلہ افزائی کرے،مید کرتا ہوں نوجوان ٹیم انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی، چیمپینز ٹرافی جیتے گی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 مارچ 2017 19:24

پاکستان بھارت کی سیریز نہ ہونا محض سیاسی مسئلہ ہے،سرفراز بہترین کپتان ہیں قوم ان کی حوصلہ افزائی کرے،مید کرتا ہوں نوجوان ٹیم انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی، چیمپینز ٹرافی جیتے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کرکٹ کھیلیں، دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز نہ ہونا محض ایک سیاسی مسئلہ ہے،امید کرتا ہوں نوجوان ٹیم انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی، چیمپینز ٹرافی جیتے گی۔ سرفراز احمد ایک بہترین کپتان ہیں وہ ٹیم کو درست سمت میں لے کر جارہے ہیں قوم کو چاہئیے کہ ان کی حوصلہ افزائی کرے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اچھا موقع ہے یہ سیریز جیت کر جیت کا سلسلہ جاری رکھے ، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔ سرفرار اچھے فیصلے کر رہے ہیں ، ایسے ہی ٹیم کو کھلایا تو ٹیم بہترین کارکردگی دکھانے کے قابل ہو جائے گی۔ سرفراز کو دبائو کا سامنا کرنے کے لئے قوم کی دعائوں اور حوصلے کی ضرورت ہے اگر قوم ان پر تنقید شروع کردے گی تو وہ کھیل کے میدان میں دبائو کا سامنا کیسے کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی اور چیمپینز ٹرافی جیتے گی۔ پاکستان کے لیے ہر میچ اور سیریز اہمیت کی حامل ہے۔
وقت اشاعت : 30/03/2017 - 19:24:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :