چینی کھلاڑیوں نے ورلڈ فگر سکیٹنگ چیمپئین شپس 2017ء میں جوڑیوں کا شارٹ پروگرام جیت لیا

جمعرات 30 مارچ 2017 19:31

چینی کھلاڑیوں نے ورلڈ فگر سکیٹنگ چیمپئین شپس 2017ء میں جوڑیوں کا شارٹ پروگرام جیت لیا
ہیلسنکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) چین کے اتھلیٹ وین جنگ سوئی اور کونگ ہان یہاں ورلڈ فگر سکیٹنگ چیمپئین شپس میں جوڑوں کے شارٹ پروگرام میں سرفہرست رہے ، گذشتہ سال کے چاندی تمغہ یافتہ چینی جوڑی نے 81.23پوائنٹس سکور کئے ، جرمن جوڑی علیونو ، سیو چینکو اوربرونومسوٹ 79.84پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ روسی جوڑی ایوجینیا تاراسووا اور ولادی میر موروزوف 79.

(جاری ہے)

37پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ، دوسری چینی جوڑی روئو شیائو یو یو اور ہائو جانگ 75.23پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی ، دفاعی چیمپئین کینیڈا کی جوڑی نیگن ڈو حامل اور ایرک راڈ فورڈ غیر متوقع طورپر ساتویں نمبر پررہی ، ورلڈ فگر سیکٹنگ چیمپئین شپس 2017ء ہیلسنکی میں ہارٹ وال ارینا میں منعقد کی گئی ،بین الاقوامی سکیٹنگ یونین کے 36ارکان میں سے مجموعی طورپر 193کھلاڑیوں کو چیمپئین شپس کے لئے اہل قرار دیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 30/03/2017 - 19:31:16