میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل ، بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا (کل) ایکشن میں دکھائی دیں گی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:31

میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل ، بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا  (کل)  ایکشن میں دکھائی دیں گی
میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں (کل) جمعہ کو ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

امریکہ میں رواں ایونٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار بربورا سٹرائیکووا کو سیمی فائنل میں سوئس کھلاڑی مارٹینا ہنگس اور انکی تائیوان کی جوڑیدارچن ہائوچمگ کا چیلنج درپیش ہوگا۔
وقت اشاعت : 30/03/2017 - 19:31:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :