پہلے آل پاکستان شہید بینظیر بھٹووومین ہاکی گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچزمیں سندھ اور ریلوے کی ٹیموں کی برتری

جمعرات 30 مارچ 2017 23:22

پہلے آل پاکستان شہید بینظیر بھٹووومین ہاکی گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچزمیں سندھ اور ریلوے کی ٹیموں کی برتری
سکھر۔ 30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) پیپلز ہاکی گراؤنڈ سکھر میںجاری پہلے آل پاکستان شہید بینظیر بھٹووومین ہاکی گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچزمیں پاک آرمی، ریلوے، واپڈااور دیگر اداروں کی 13 ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ہاکی میچوں کے دوران سندھ اور ریلوے کی ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کرکے بلوچستان اور پنجاب پر واضح برتری حاصل کی، اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمدشاہ ،وومین ہاکی ایسوسی ایشن پاکستان کی صدر خوش بخت شجاعت ، سابق ایم پی اے ڈاکٹر نصراللہ بلوچ،کمشنر سکھرمحمد عباس بلوچ،ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلواور دیگر افسران، تاجر برادری کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیدران کے علاوہ شائقین ہاکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے میچ دیکھے اور تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی اور حوصلہ افزائی کی۔

وقت اشاعت : 30/03/2017 - 23:22:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :