لوکیش راہول انجری کی وجہ سے آئی پی ایل سے آئوٹ

جمعہ 31 مارچ 2017 12:22

لوکیش راہول انجری کی وجہ سے آئی پی ایل سے آئوٹ
بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2017ء) رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز لوکیش راہول فٹنس مسائل کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے، لوکیش راہول آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کے دوران کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے، انجری کے باوجود انہوں نے سیریز میں حصہ لیا، آر سی بی ٹیم انتظامیہ کے مطابق لوکیش راہول کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، انہیں سرجری کی ضرورت ہے اور وہ جلد لندن روانہ ہوں گے، اس طرح وہ 5 اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن کا حصہ نہیں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 31/03/2017 - 12:22:14