نامناسب الفاظ پروکٹ اٹھاکرکوہلی کے سینے میں گھونپنے کا سوچا تھا،کوان

کوہلی نے دوران میچ میرے حوالے سینامناسب بات کہی بعد میں معافی مانگی تھی،سابق آسٹریلوی اوپنر

جمعہ 31 مارچ 2017 23:59

نامناسب الفاظ پروکٹ اٹھاکرکوہلی کے سینے میں گھونپنے کا سوچا تھا،کوان
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2017ء) سابق آسٹریلوی اوپنر ایڈ کوان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں بھارت سے میچ میں کوہلی کے نامناسب الفاظ پر میرا دل چاہا کہ وکٹ اٹھاکر ان کے سینے میں گھونپ دوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ کوان نے کہا کہ ایک بار میری والدہ بہت بیمار تھیں اور کوہلی نے دوران میچ میرے حوالے سے کوئی نامناسب بات کہی تھی، امپائر کو ہمارے درمیان بیچ بچاؤ کرنا پڑا اور پھر انہوں نے معافی مانگی تھی۔واضح رہے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے نامناسب رویے کی وجہ سے کافی کھلاڑیوں کو ان سے شکایات ہیں جب کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی اخبارنے ویرات کوہلی کوکرکٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ قراردیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 31/03/2017 - 23:59:56