ورلڈ کپ 2015 کے کیوی ہیرو گرانٹ ایلیٹ کرکٹ سے ریٹائر

گرانٹ ایلیٹ نے 2015 میں جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین کو چھکا لگا کر کیویز کو پہلی بار ورلڈ کپ فائنل میں پہنچایا تھا

ہفتہ 1 اپریل 2017 20:36

ورلڈ کپ 2015 کے کیوی ہیرو گرانٹ ایلیٹ کرکٹ سے ریٹائر
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ ہیرو گرانٹ ایلیٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

گرانٹ ایلیٹ نے 2015 میں جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین کو چھکا لگا کر کیویز کو پہلی بار ورلڈ کپ فائنل میں پہنچایا تھا، ایلیٹ اس مقابلے میں 84 پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔کیوی پلیئر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انگلش ٹوئنٹی20 ایونٹ کیلیے برمنگھم بیئرز سے معاہدہ ہونے کے بعد کیا۔
وقت اشاعت : 01/04/2017 - 20:36:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :