سری لنکن بلے باز دنیش چندیمل بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میں رن آئوٹ کے نئے قانون کا شکار بنے

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:09

سری لنکن بلے باز دنیش چندیمل بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میں رن آئوٹ کے نئے قانون کا شکار بنے
کولمبو ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2017ء) سری لنکن ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش چندیمل بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں رن آئوٹ کے نئے قانون کا شکار بنے، چندیمل رواں ہفتے کے دوران نئے قانون کا نشانہ بننے والے دوسرے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل ویسٹ انڈین اوپنر ایون لیوس پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران اس کا نشانہ بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں سری لنکن اننگز کے 26 ویں اوور میں چندیمل نے دوسرا رن مکمل کرنے کیلئے لائن عبور کی تو مشفق الرحیم نے تسکین کے شاندار تھرو پر پھرتی سے بیلز اڑا دیں اور آئوٹ کی اپیل کی، تھرڈ ایمپائرز نے ری پلے میں جب دیکھا تو جب مشفق نے بیلز اڑائیں تو اس وقت چندیمل کے دونوں پائوں ہوا میں تھے چنانچہ انہوں نے سری لنکن بلے باز کو آئوٹ قرار دے دیا۔
وقت اشاعت : 01/04/2017 - 23:09:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :