بنگلہ دیش کی شکست نے پاکستان کوترقی کا ”موقع“ دیدیا

اتوار 2 اپریل 2017 15:38

بنگلہ دیش کی شکست نے پاکستان کوترقی کا ”موقع“ دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2اپریل ۔2017ئ)سری لنکاکے ہاتھوں سیریزکے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش کی شکست کے بعدپاکستان کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اس سے اوپر جانے کا موقع مل گیا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم سری لنکا کے خلاف تیسرا ون ڈے جیت جاتی تو پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیزکے خلاف ون ڈے سیریزمیں اپنی رینکنگ بہتربنانے کا کوئی امکان باقی نہ رہتا۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس اس وقت 89پوائنٹس کے ساتھ 8ویں جبکہ بنگلہ دیش92پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے،اگرپاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کر ادیتی ہے تو تین پوائنٹس حاصل کرکے بنگلہ دیش کے برابر آکر اعشاریاتی برتری کے سبب7 ویں درجے پر فائزہوجائیگی ۔واضح رہے کہ ورلڈکپ2019ءمیں براہ راست شرکت کیلئے پاکستان کو 30ستمبر تک آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ 8 ٹیموں میں رہنا ضروری ہے۔
وقت اشاعت : 02/04/2017 - 15:38:08