بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر تیار ہے ،شہریار خان

جولائی اگست میں پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز جولائی اگست میں ہوگی،بنگلہ دیش کی نیشنل کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی کولمبو میں میڈیا سے بات چیت

اتوار 2 اپریل 2017 17:40

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر تیار ہے ،شہریار خان
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2017ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔بی سی بی اپنی نیشنل کرکٹ ٹیم کو تاحال پاکستان نہیں بھیجنا چاہتا۔آئندہ سال اپریل میں بنگلہ دیش کی نیشنل ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ جولائی اگست میں پاک بنگلہ کرکٹ سیریز ہو گی۔

(جاری ہے)

سیریز کے لیے سری لنکا کو نیوٹرل وینیو بنایا جا سکتا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔کولمبو میں پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کی ملاقات ہوئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔تاہم ان کی نیشنل کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کولمبو میں میڈیا سے بات چیت کی ہے۔
وقت اشاعت : 02/04/2017 - 17:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :