چوتھاٹی ٹونٹی، پاکستان کاویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ

اتوار 2 اپریل 2017 21:01

چوتھاٹی ٹونٹی، پاکستان کاویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ
پورٹ آف سپین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2اپریل ۔2017ئ) 4ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن مقابلے میںپاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کل دوسری اننگز میں گیند زیاد ہ سپن نہیں ہوا اس لیے آج ہم پہلے باﺅلنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو کم سے کم سکور پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ پاکستان نے سہیل تنویر کی جگہ رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 02/04/2017 - 21:01:51