سی آر ڈی کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت کے پروگرام رچ کے تحت کبڈ ی میچ مالاکنڈ کی ٹیم نے جیت لیا

پیر 3 اپریل 2017 13:23

بٹ خیلہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء)سی آر ڈی کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت کے پروگرام رچ کے تحت بٹ خیلہ میں کبڈ ی کا میچ مالاکنڈ کبڈی ٹیم نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

بٹ خیلہ چنار کے مقام پر مالاکنڈ کبڈ ی ٹیم اور ڈھیری کبڈی ٹیم کے درمیان کبڈی کا میچ منعقد ہوا جس دونوں ہاف میں ونر ٹیم چھائی رہی اور حاضرین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔ پہلے ہاف میں ڈھیری کی ٹیم چھائی رہی تا ہم مالاکنڈ کبڈی ٹیم کی کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یہ مقابلہ 44پوانٹس سے جیت لیا میچ کے اختتام پر سی آرر ڈی کی چیئر پرسن مسرت سید،ضلعی کونسلر امجد علی شاہ،جہان فاونڈیشن کے صدر سمیع اللہ،جمعہ الرحمن افگار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 03/04/2017 - 13:23:04