انڈین پریمیر لیگ کا دسواں ایڈیشن پرسوں سے شروع ہوگا

انڈور 6 برس بعد میچز کی میزبانی کریگا ،ْآخری بار 2011ء میں لیگ کے میچز کی میزبانی کی تھی ،ْ رپورٹ

پیر 3 اپریل 2017 13:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) زیر اہتمام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا دسواں ایڈیشن پرسوں بدھ سے شروع ہوگا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے مطابق انڈور 6 برس بعد میچز کی میزبانی کرے گا، اس نے آخری بار 2011ء میں لیگ کے میچز کی میزبانی کی تھی ۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دس مقامات 47 روزہ جاری ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے ،ْ انڈور جس نے آخری بار 2011ء میں آئی پی ایل میچز کی میزبانی کی تھی چھ برس دوری کے بعد دوبارہ میچز کا میزبان بنے گا، ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی جن میں سے سات میچز ہوم گرائونڈ جبکہ باقی سات میچز مختلف مقامات پر کھیلے گی۔

راجیوگاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم 21 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دہلی ڈیئر ڈیولز، گجرات لائنز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپر جینٹ، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزر حیدرآباد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 03/04/2017 - 13:57:02