ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 7اپریل سے شروع ہوگا

پیر 3 اپریل 2017 21:06

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 7اپریل سے شروع ہوگا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء)ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 7اپریل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا ۔پی سی بی نے کیمپ کے لئے 13ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سمیع اسلم ،اظہر علی ،شان مسعود ،یونس خان ،مصباح الحق ،اسد شفیق ،عثمان صلاح الدین ،یاسر شاہ ،سہیل خان ،راحت علی ،محمد عباس ،اسد رضا او ر خالد عثمان شامل ہیں ۔

ویسٹ انڈیز میں ون ڈے سیریز کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے لئے زیر غور لایا جائے گا ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22اپریل کو جمیکا ،دوسرا 30اپریل کو بارباڈوس اور تیسرا 10مئی کو ڈومینیکا میں ہوگا ۔
وقت اشاعت : 03/04/2017 - 21:06:38