قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں فتح ، کھلاڑیوں کو مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا

انضمام نے نوجوانوں کا انتخاب کر کے وہ خطرہ مول لیا جو آج سے پہلے کوئی لینے کو تیار نہ تھا‘سابق ہیڈ کوچ وقار یونس عماد وسیم، حسن علی، شاداب، بابر اعظم اور رومان رئیس جیسے نوجوان جیت میں اپنا کردار ادا کرتے رہے تو اسکا مستقبل روش ہے‘رمیز راجہ پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھا کر سیریز جیتی،امید ہے کہ ٹیم بیٹنگ میں مزید مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرے گی‘سابق کپتان شاہد آفریدی

پیر 3 اپریل 2017 22:21

قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں فتح ، کھلاڑیوں کو مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 3-1سے فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کا سہرا چیف سلیکٹر انضمام الحق کے سر باندھ دیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغامم میں وقار یونس نے ٹیم کی سلیکشن اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انضمام نے نوجوانوں کا انتخاب کر کے وہ خطرہ مول لیا جو آج سے پہلے کوئی لینے کو تیار نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ انضمام نے شاداب، حسن علی اور رومان رئیس کا سیریز کے لیے انتخاب کر کے بہترین کام کیا، گزشتہ سلیکٹرز ایسا کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔رمیز راجہ نے بھی ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی ٹیم اور نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہے اور عماد وسیم، حسن علی، شاداب، بابر اعظم اور رومان رئیس جیسے تمام نوجوانوں ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرتے رہے تو اس کا مستقبل روش ہے۔

تاہم قومی ٹیم کے ایک اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیم کی بیٹنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید مستقبل مزاجی کا مظاہرہ کرنے کی تجویز پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھا کر سیریز جیتی، سرفراز احمد نے بہترین قیادت کی جبکہ احمد شہزاد نے بھی آخری ٹی ٹونٹی میں عمدہ بیٹنگ کی، شاداب خان پاکستان کیلئے ایک بہترین دریافت ہے لیکن امید ہے کہ ٹیم بیٹنگ میں مزید مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرے گی۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی اور پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کی۔
وقت اشاعت : 03/04/2017 - 22:21:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :