جو کھلاڑی پرفارم نہیں کرے گا اسے نکال دیا جائے گا‘انضمام الحق

ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی مقابلہ کرتے نظر آئے ،پرفارمنس میں بہتری آئی

پیر 3 اپریل 2017 22:21

جو کھلاڑی پرفارم نہیں کرے گا اسے نکال دیا جائے گا‘انضمام الحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی سیریز میں دھول چٹانے والی پاکستان ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، انہوں نے یہ بھی باور کرادیا کہ جو کھلاڑی پرفارم نہیں کرے گا اسے ٹیم سے نکال دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے سیریز میں اچھی پرفارمنس دکھائی جبکہ سینئرز نے بھی نوجوان کھلاڑیوں کو اچھے طریقے سے گائیڈ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف کھلاڑی مقابلہ کرتے نظر آئے اور ان کی پرفارمنس میں بہتری آئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لے کر آنا ہے اس لیے سب کو یہ بات ذہن نشین رکھنی ہوگی کہ ٹیم میں جگہ پرفارمنس سے مشروط ہے۔ٹی ٹونٹی سیریز کے د وران شاداب نے عمدہ کارکردگی دکھائی ۔کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت اور کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کامران اکمل کو پورا موقع دیں گے تاکہ ان کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔
وقت اشاعت : 03/04/2017 - 22:21:45