ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تربیتی کیمپ کیلئے 13ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 7اپریل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا

پیر 3 اپریل 2017 22:21

ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تربیتی کیمپ کیلئے 13ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تربیتی کیمپ کیلئے 13ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جبکہ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ،ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 7اپریل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں اظہر علی ،سمیع اسلم ،شان مسعود ،یونس خان ،مصباح الحق ،اسد شفیق ،عثمان صلاح الدین ،یاسر شاہ ،سہیل خان ،راحت علی ،محمد عباس ،اسد رضا او ر خالد عثمان شامل ہیں ۔ویسٹ انڈیز میں ون ڈے سیریز کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے لئے زیر غور لایا جائے گا ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22اپریل کو جمیکا ،دوسرا 30اپریل کو بارباڈوس جبکہ تیسرا 10مئی کو ڈومینیکا میں کھیلا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 03/04/2017 - 22:21:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :