دسویں انڈین پریمیئر لیگ 2017ء بدھ سے شروع ہوگی ، اندور 6 سال بعد میزبان بنے گا ،ْآٹھ تقاریر ہونگی

منگل 4 اپریل 2017 13:04

دسویں انڈین پریمیئر لیگ 2017ء بدھ سے شروع ہوگی ، اندور 6 سال بعد میزبان بنے گا ،ْآٹھ تقاریر ہونگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) زیر اہتمام انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا دسواں ایڈیشن بدھ سے شروع ہوگا میگا ایونٹ میں آٹھ افتتاحی تقاریب ہونگی ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے مطابق اندور 6 سال بعد میچز کی میزبانی کریگا اس نے آخری بار 2011ء میں لیگ کے میچز کی میزبانی کی تھی، دفاعی چمپئن سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم 5 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف افتتاحی میچ سے مہم کا آغاز کریگی۔

ایونٹ 5 اپریل سے 21 مئی تک کھیلا جائے گا ،ْ دس مقامات 47 روزہ جاری ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے، اندور جس نے آخری بار 2011ء میں آئی پی ایل میچز کی میزبانی کی تھی چھ برس دوری کے بعد دوبارہ میچز کا میزبان بنے گا، ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی جن میں سے سات میچز ہوم گرائونڈ جبکہ باقی سات میچز مختلف مقامات پر کھیلے گی۔

(جاری ہے)

راجیوگاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم 21 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کی میزبانی کریگا ،ْ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دہلی ڈیئر ڈیولز، گجرات لائنز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپر جینٹ، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزر حیدرآباد شامل ہیں دوسری جانب ایونٹ میں آٹھ افتتاحی تقاریب منعقد ہونگییلیگ کے چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ہر ٹیم کے ہوم گرائونڈ پر افتتاحی تقریب کا اہتمام ہوگا۔

وقت اشاعت : 04/04/2017 - 13:04:29