جان سینا نے ریسل مینیا کے دوران نکی بیلا کو شادی کی آفر کر دی

سالہ جان سینا نے 70,000 شائقین کے سامنے روایتی انداز میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیشکش کی

منگل 4 اپریل 2017 17:40

جان سینا نے ریسل مینیا کے دوران نکی بیلا کو شادی کی آفر کر دی
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اپریل2017ء) مغربی اکھاڑے کے شہرہ آفاق پہلوان جان سینا کو بھی گھر بسانے کا خیال آ ہی گیا۔ گزشتہ دنوں اورلینڈو، فلوریڈا میں مخالف ریسلر جوڑے مز اور مریسے کو ہرانے کے بعد 39 سالہ جان سینا 70,000 شائقین کے سامنے روایتی انداز میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور اپنے آپ کو شادی کے لئے پیش کیا۔

(جاری ہے)

اِس پر 33 سالہ نِکی بیلا نے خوشی میں آبدیدہ نگاہوں سے’’ہاں‘‘ کہہ کر بیگم جان سینا بننے کے لئے آمادگی ظاہر کر دی۔ نکی بیلا نے اس موقع پر جان سینا کی جانب سے دی جانے والی ہیرے کی انگوٹھی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اپ لوڈ کی۔ دنیا بھر سے اس ریسلر جوڑے کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
وقت اشاعت : 04/04/2017 - 17:40:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :