خاتون صحافی کو تھپڑ مارنے کی دھمکی پر سندرلینڈ فٹبال ٹیم کے کوچ ڈیوڈ موئزنے معافی مانگ لی

منگل 4 اپریل 2017 22:56

خاتون صحافی کو تھپڑ مارنے کی دھمکی پر سندرلینڈ فٹبال ٹیم کے کوچ ڈیوڈ موئزنے معافی مانگ لی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) سندرلینڈ فٹبال کلب کے منیجر ڈیوڈ موئز نے خاتون رپورٹر کو تھپڑ مارنے کی ’دھمکی‘ دینے پر معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد انٹرویو میں کسی سوال پر خفا ہوجانے والے موئز نے برطانوی نشریاتی ادارے کی خاتون صحافی ویسکی اسپارکس سے بدتمیزی کی تھی، انھیں گمان تھا کہ ٹی وی کیمرے بند ہوچکے ہیں لیکن درحقیقت اس وقت کی ریکارڈنگ بھی ہوگئی جس کے بعد یہ خبر گذشتہ دن میڈیا میں آگئی، جس پر سندرلینڈ کے منیجر نے فون پر خاتون رپورٹر سے معذرت کرلی۔

کلب ترجمان کے بعد یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا، دوسری جانب نشریاتی ادارے نے بھی معاملہ حل ہونے کی تصدیق کردی، انھوں نے کہاکہ موئز کی معذرت کو ہماری خاتون رپورٹر نے قبول کرلیا ہے۔ سندرلینڈ اور بورنلے کے درمیان مقابلہ 18 مارچ کو بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا تھا۔ ۔
وقت اشاعت : 04/04/2017 - 22:56:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :