پاکستان سے ایک روزہ سیریز ، ویسٹ انڈیز اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

ٹی 20 کپتان کارلوس برتھویٹ آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہونگے، روومان پاول ٹیم میں شامل

منگل 4 اپریل 2017 22:57

پاکستان سے ایک روزہ سیریز ، ویسٹ انڈیز اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
گیانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریزکیلئے ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں ٹی 20 کپتان کارلوس برتھویٹ آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہونگے۔ن کی عدم موجودگی میں آل رائونڈر روومان پاول کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کپتان جیسن ہولڈر برقرار ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دویندرا بشو، جوناتھن کارٹر، میگوئل کمنز، شینن گیبریل، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ایون لیوس، جیسن محمد، ایشلے نرس، کیرن پاول، روومان پاول اور وکٹ کیپر بیٹسمین کیڈوک والٹن شامل ہیں۔

پاکستان سے ون ڈے میچز کیلیے ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹسمین کریگ بریتھ ویٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ فاسٹ بولر شینن گیبریل بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کیڈوک والٹن کو بھی لمبے عرصے کے بعد ایک روزہ اسکواڈ میں شامل ہونے کا موقع مل گیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا مقابلہ 9 جب کہ تیسرا ون ڈے 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ۔
وقت اشاعت : 04/04/2017 - 22:57:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :