بھارت کی جانب سے پی ایس ایل کا مکمل بائیکاٹ

تاہم پاکستانی میڈیا بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے آئی پی ایل کو بھرپور کوریج دینے میں پیش پیش

muhammad ali محمد علی منگل 4 اپریل 2017 21:27

بھارت کی جانب سے پی ایس ایل کا مکمل بائیکاٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2017ء) پاکستانی میڈیا بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے آئی پی ایل کو بھرپور کوریج دینے میں پیش پیش دکھائی دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 2 سیزنز نے دنیا بھر میں خوب دھوم مچائی۔ پی ایس ایل نے دنیا بھر کے کرکٹرز اور کرکٹ بورڈز کی توجہ حاصل کی تاہم بھارت کے میڈیا کی جانب سے ٹورنامنٹ کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم اب بھارت کی آئی پی ایل کرکٹ لیگ شروع ہونے پر بھارتی میڈیا کے برعکس پاکستانی میڈیا بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ٹورنامنٹ کو بھرپور کوریج دینے میں پیش پیش دکھائی دیتا ہے۔ اس حوالے سے عوام نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھارتی میڈیا پی ایس ایل کو کسی قسم کی کوئی کوریج نہیں دیتا تو پھر پاکستانی میڈیا کو بھی آئی پی ایل کو کسی قسم کی کوئی کوریج نہیں دینی چاہیئے۔
وقت اشاعت : 04/04/2017 - 21:27:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :