رمیز راجہ کی پی ایس ایل سے وابستگی بھارتی بورڈ کو پسند نہ آئی

بدلے کے طور پر آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے خارج کردیا

بدھ 5 اپریل 2017 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) پاکستان سپرلیگ کے سفیراورپینل کے اہم ترین کمنٹیٹر رمیزراجہ کی پی ایس ایل سے وابستگی بھارتی بورڈکے حکام کو ایک نظر نہیں بھائی جس نے انہیں آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے خارج کردیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے آئی پی ایل 2017ئ کیلئے پاکستانی کمنٹیٹرز کوایک بارپھر نظراندازکردیاہے۔واضح رہے کہ رمیزراجہ آئی پی ایل کمنٹری ٹیم کا باقاعدہ حصہ رہے ہیں لیکن پی ایس ایل میں سفیربننے کے بعد انہیں مسلسل دوسرے سال آئی پی ایل میں کمنٹری کیلئے نہیں بلایاگیا۔بھارتی بورڈنے آئیپی ایل2017ئ میں جس 20رکنی کمیٹی کااعلان کیاہے، اس میں سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور کیون پیٹرسن کے علاوہ خواتین کمنٹیٹرزبھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 05/04/2017 - 16:37:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :