مصباح الحق اور یونس خان کو برطانوی جریدے وزڈن کی جانب سے سال کے 5 بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 5 اپریل 2017 21:38

مصباح الحق اور یونس خان کو برطانوی جریدے وزڈن کی جانب سے سال کے 5 بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2017ء) مصباح الحق اور یونس خان کو برطانوی جریدے وزڈن کی جانب سے سال کے 5 بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور برطانوی سپورٹس جریسے وزڈن کی جانب سے سال 2016 کے 5 بہترین کرکٹرز کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کرکٹرز میں پاکستان کے
مصباح الحق اور یونس خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ دونوں کرکٹرز کو دورہ انگلینڈ کے دوران شاندار کارگردگی دکھانے پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی، انگلینڈ کے بن ڈکٹ اور آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر پیری بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 05/04/2017 - 21:38:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :