پی ایس ایل میں ناکام، لیکن آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں کرس گیل کا بلا چل گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 5 اپریل 2017 22:35

پی ایس ایل میں ناکام، لیکن آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں کرس گیل کا بلا چل گیا
حیدرآباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2017ء) آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں کرس گیل کا بلا چل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر حیدرآباد میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلور کی جانب سے کھیلنے والے کرس گیل کا بلا خوب چلا۔ کرس گیل کا بلا پی ایس ایل میں تو چلنے میں ناکام رہا تاہم آئی پی ایل کے اپنے پہلے ہی میچ میں کرس گیل نے32 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔ کرس گیل کی اننگ میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
وقت اشاعت : 05/04/2017 - 22:35:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :