شہریار خان نے مصباح الحق کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اشارہ دیدیا

جمعرات 6 اپریل 2017 23:44

شہریار خان نے مصباح الحق کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اشارہ دیدیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2017ء) پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے بھی مصباح الحق کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اشارہ دیدیا ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان سرفراز احمد ہی مصباح الحق کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔شاہد خان آفریدی کے بعد وکٹ کیپر سرفراز احمد ٹی ٹونٹی کے کپتان بنے ،اب تک کھیلی جانے والی تینوں ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کیں۔

(جاری ہے)

اظہر علی ون ڈے کے کپتانی سے دستبراد ہو ئے تو ون ڈے کی کپتانی کا تاج بھی وکٹ کیپر کے ہی سر سجا اور اب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے تو ایسے میں سرفراز احمد کو ٹیسٹ ہی کی کپتانی سونپی جائے گی۔غیر رسمی گفتگو میں شہریار خان نے کہا کہ حال ہی میں تینوں فارمیٹ کا کپتان بنانے کا تجربہ کامیاب نہیں رہا، اس لیئے اب مختلف کپتان رکھنا کوئی اچھا فیصلہ نہیں ہو گا اس لیئے تینوں فارمیٹ کا اب ایک ہی کپتان ہو گا۔مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کے حق میں ووٹ دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کپتانی کا بٹوارا نہیں ہونا چاہیئے ایک ہی کپتان کو سپورٹ کرنا چاہئے۔
وقت اشاعت : 06/04/2017 - 23:44:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :