مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ پہن کر میچ کھیلنے والے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اپریل 2017 22:40

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ پہن کر میچ کھیلنے والے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا
سری نگر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ پہن کر میچ کھیلنے والے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل مقبوضہ کشمیر میں ایک مقامی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ پہن کر میچ میں حصہ لیا۔ جبکہ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے پاکستان کا قومی ترانہ بھی گایا۔ اس واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نا صرف خوب دھوم مچائی بلکہ ہندوستانیوں کے تن بدن میں بھی آگ لگا دی۔ اب اطلاعات کے مطابق ان تمام کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 06/04/2017 - 22:40:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :