شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

کراچی کنگز انتظامیہ کاشاہد آفریدی کوخوش آمدید، کراچی کنگز فیملی میں شمولیت کو ٹیم کیلئے ایک بڑا اعزاز قرار د یدیا

جمعہ 7 اپریل 2017 23:26

شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے پشاور زلمی کو خیرباد کہنے کے بعد کراچی کنگز کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی کی جانب سے اپنے فینز کو حیران کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

لالہ نے کرکٹ دیوانوں کو ایک کے بعد دوسرا سرپرائز دے دیا۔

لالہ نے پشاور زلمی کو خیرباد کہنے کے بعد اب کراچی کنگز کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں شاہد آفریدی کو کراچی کنگز کو بطور صدر جوائن کرنے پر خوش ا?مدید کہا ہے اور ان کی کراچی کنگز فیملی میں شمولیت کو اپنے لئے اور اپنی ٹیم کیلئے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/04/2017 - 23:26:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :