سیریز کا پہلا ون ڈے میچ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اپریل 2017 22:21

سیریز کا پہلا ون ڈے میچ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف
پراویڈنس ،گیانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اپریل ۔2017ئ) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 309رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر بیٹنگ شروع کی تو ٹیم میں ایک عرصے واپس آنے والے اوپنر احمد شہزاد اور کامران اکمل نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا،80 ون ڈے میچز کے وقفے کے بعد ٹیم میں جگہ بنانے والے کامران اکمل نے جارحانہ انداز میں اننگز شروع کی اور تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے،وہ احمد شہزاد کے ساتھ 85 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کرنے کے بعد جیسن ہولڈر کی وکٹ بنے۔

احمد شہزاد نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور 14ویں نصف سنچری سکور کر کے واپسی کا جشن منایا،وہ محمد حفیظ کے ساتھ 64 رنز کی شراکت داری قائم کرکے اور67 رنز بنانے کے بعد ایشلے نرس کی وکٹ بنے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد کے آﺅٹ ہونے کے بعد پاکستان نے سست فتاری سے بیٹنگ شروع اور رن ریٹ بتدریج گرتا گیا جسکی بنیادی وجہ محمد حفیظ کی حد سے زیادہ دفاعی بیٹنگ تھی، دوسرے اینڈ پر موجود بابر اعظم بھی تیزی سے رنز سکور کرنے میں ناکام رہے اور بڑھتے دباﺅ کے سبب بابر اعظم بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 13رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

حفیظ نے ففٹی کی تکمیل کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور تیزی سے رنز میں اضافہ کرتے ہوئے پاکستان کی ڈبل سنچری مکمل کرائی،انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ صرف 9.2 اوورز میں 89 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کے 300 سے زائد رنز کا مجموعہ بنانے کی راہ ہموار کی،وہ 92 گیندوں پر 3چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔شعیب ملک عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 308 رنز بنائے اور ۔ یاد رہے کہ ون ڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج تک 300 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل نہیں کر سکی،میزبان ٹیم کی جانب سے ایشلے نرس سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 62 رنز کے عوض4 وکٹیں لیں۔شعیب ملک بھی اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے لیگ سپنر شاداب خان کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ کامران اکمل اور احمد شہزاد کی عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

یاد رہے پراویڈنس سٹیڈیم پر آج تک صرف ایک مرتبہ 300 رنز سے زائد کا مجموعہ سکور ہوا ہے اور وہ بھی دس سال قبل ورلڈ کپ 2007 ءمیں سکور کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 07/04/2017 - 22:21:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :