پی ایس ایل سیزن تھری میں8میچز پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے:نجم سیٹھی

جمعہ 7 اپریل 2017 22:54

پی ایس ایل سیزن تھری میں8میچز پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے:نجم سیٹھی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اپریل ۔2017ئ)پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پی ایس ایل سیزن تھری میں 34میچز ہوں گے جن میں سے 8پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ آئندہ پی ایس ایل سیزن تھری میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی، پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں 34میچ کھیلے جائیں گے جبکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ان میں سے 8میچ پاکستان میں کھیلے جائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 07/04/2017 - 22:54:31